گزشتہ دنوں کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے کیڈٹس اور فیکلٹی ممبران نے اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک معلوماتی دن گزارااور فوجی تربیت اور قومی سلامتی میں فوج کے کردار کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ کیڈٹس اور فیکلٹی نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہداء کے لیے دعا کی۔ وفد کو قوم کے لیے پاک فوج کے کلیدی کردار، فوجی ہتھیاروں اور جنگی مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کیڈٹس نے جنگی حالات میں جوانوں کو نہر اور دریا عبور کرنے کی مشق اور دشمن کی افواج کو پسپا کرنے کے لیے پاکستانی ٹینکوں کی صلاحیت سمیت تربیت کا مشاہدہ کیا۔ جدید انجینئرنگ آلات کے استعمال سے متاثر ہو کر کیڈٹس نے پاک فوج کے تکنیکی معیار اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے فوج کی لگن کی تعریف کی اور جذبے پر فخر کا اظہار کیا۔
تبصرے