اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2024 07:11
اداریہ۔ جنوری 2024ء نئے سال کا پیغام! اُمیدِ صُبح    ہر فرد ہے  ملت کے مقدر کا ستارا ہے اپنا یہ عزم ! روشن ستارے علم کی جیت بچّےکی دعا ’بریل ‘کی روشنی اہل عِلم کی فضیلت پانی... زندگی ہے اچھی صحت کے ضامن صاف ستھرے دانت قہقہے اداریہ ۔ فروری 2024ء ہم آزادی کے متوالے میراکشمیر پُرعزم ہیں ہم ! سوچ کے گلاب کشمیری بچے کی پکار امتحانات کی فکر پیپر کیسے حل کریں ہم ہیں بھائی بھائی سیر بھی ، سبق بھی بوند بوند  زندگی کِکی ڈوبتے کو ’’گھڑی ‘‘ کا سہارا کراچی ایکسپو سنٹر  قہقہے اداریہ : مارچ 2024 یہ وطن امانت ہے  اور تم امیں لوگو!  وطن کے رنگ    جادوئی تاریخ مینارِپاکستان آپ کا تحفظ ہماری ذمہ داری پانی ایک نعمت  ماہِ رمضان انعامِ رمضان سفید شیراورہاتھی دانت ایک درویش اور لومڑی پُراسرار  لائبریری  مطالعہ کی عادت  کیسے پروان چڑھائیں کھیلنا بھی ہے ضروری! جوانوں کو مری آہِ سحر دے مئی 2024 یہ مائیں جو ہوتی ہیں بہت خاص ہوتی ہیں! میری پیاری ماں فیک نیوزکا سانپ  شمسی توانائی  پیڑ پودے ...ہمارے دوست نئی زندگی فائر فائٹرز مجھےبچالو! جرات و بہادری کا استعارہ ٹیپو سلطان اداریہ جون 2024 صاف ستھرا ماحول خوشگوار زندگی ہمارا ماحول اور زیروویسٹ لائف اسٹائل  سبز جنت پانی زندگی ہے! نیلی جل پری  آموں کے چھلکے میرے بکرے... عیدِ قرباں اچھا دوست چوری کا پھل  قہقہے حقیقی خوشی اداریہ۔جولائی 2024ء یادگار چھٹیاں آئوبچّو! سیر کو چلیں موسم گرما اور اِ ن ڈور گیمز  خیالی پلائو آئی کیوب قمر  امید کا سفر زندگی کا تحفہ سُرمئی چڑیا انوکھی بلی عبدالرحیم اور بوڑھا شیشم قہقہے اگست 2024 اداریہ بڑی قربانیوں سے ملا  پاکستان نیا سویرا   ہمدردی علم کی قدر ذرا سی نیکی قطرہ قطرہ سمندر ماحول دوستی کا سبق قہقہے  اداریہ ستمبر 2024 نشانِ حیدر 6 ستمبر ... قابل ِفخر دن  اے وطن کے سجیلے جوانو! عظیم قائدؒ قائد اعظم ؒ وطن کی خدمت  پاکستان کی جیت سوچ کو بدلو سیما کا خط پیاسا صحرا  صدقے کا ثواب قہقہے 
Advertisements

راضیہ سید

مضمون نگار گزشتہ بیس سال سے شعبہ صحافت سے بطور رپورٹر ، محقق اور پروڈیوسر وابستہ ہیں ، کالم اور بلاگس کے ساتھ ساتھ افسانے بھی تحریر کرتی ہیں ۔ [email protected]

Advertisements

ہلال کڈز اردو

موسم گرما اور اِ ن ڈور گیمز 

جولائی 2024

کھیل کود ،ہم سب کو پسند ہے۔ کوئی کرکٹ کا دیوانہ ہوتا ہے تو کوئی بیس بال کا، کوئی بیڈمنٹن کھیلتا ہے تو کوئی ہاکی۔پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے تاکہ ہمارے ذہن کے ساتھ ساتھ جسم بھی تندرست رہ سکے۔
آج کل شدید گرمی پڑ رہی ہے اور پاکستان کے مختلف حصوںاور کئی شہروں میں ماحولیاتی آلودگی بھی، تو ایسی صورتحال میں ہم بچے کہیں باہر جانے کی ضد بھی نہیں کر سکتے کیونکہ شدید موسمی حالات کی وجہ سے ہم بیمار ہو سکتے ہیں اور پھر چھٹیوں کے بعد پڑھائی کا حرج بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے ہمارے امی ابو ہمیں باہر لے کر نہیں جاتے اور ہم بوریت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ 



گرمیوں میں پارک جانا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔ تو پھر ایسی صورتحال میں کیا کیا جائے کہ ہم بور بھی نہ ہوں اور خوشی خوشی اس موسم سے لطف بھی اُٹھا سکیں۔  اس سلسلے میں بہترین آپشن ان ڈور گیمز ہوسکتی ہیں جو ہم گھر پر آسانی کے ساتھ کھیل سکتے ہیں ۔ اس کے لیے سب سے پہلے ایک فہرست بنانی چاہیے کہ کون کون سی ایسی گیمز ہیں جو ہم اپنی دلچسپی اور عمر کے مطابق کھیل سکتے ہیں ۔
اِن ڈور گیمز میں سب سے پہلے آرٹ اور کرافٹ ایک بہت اچھا مشغلہ ہے۔بہت سے بچے اچھے آرٹسٹ ہوتے ہیں ،وہ نہ صرف اچھی تصویریں بنا لیتے ہیں بلکہ ان میں رنگ بھی بھر سکتے ہیں تو ہم گھر پر ایک بڑے میز پر کاغذ بچھا کر ڈرائنگ بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے کلرز،مارکرز اور پینٹ برش بھی استعمال کر سکتےہیں۔اس سے وقت بھی اچھا گزر جائے گا اور ہم کوئی چیز تخلیق بھی کرلیںگے۔ 
اس سلسلے میں دستکاری بھی مفید ہوسکتی ہے۔ہم مختلف بیکار اشیا سے نئی نئی چیزیں بنا کر انہیں اپنے گھروں میں سجاسکتے ہیں جیسا کہ کاغذ کے بنے ہوئے پھول ،کارڈز ، بوتل پرپینٹنگ وغیرہ ۔ 
اب آجاتے ہیں کہانی پر۔مجھے تو خود کہانیاں سننے کا بہت شوق ہے۔ ہم اپنے امی ابو سے اپنی پسند کی کہانیاں سن سکتے ہیں یا پھر ان کا بچپن کیسا گزرا ،یہ بھی ایک کہانی کی صورت میں سن سکتے ہیں اور اگر ہمارے امی ابو بہت مصروف ہوں تو پھر ہم بازارسے کہانیوں کی کچھ اچھی کتابیں خرید سکتے ہیں ۔ مطالعہ بہت اچھی سرگرمی ہے۔ اس سے ہمارے علم میں اضافہ ہوتا ہے اورہمارے اندراچھی اچھی کہانیاں لکھنے کی خواہش بھی پیدا ہوتی ہے۔
آج کل انٹرنیٹ کا دور ہے۔ ہر کوئی اپنے موبائل ، ٹیب پر اچھی اچھی کارٹون فلمیں دیکھ سکتا ہے تاہم اس میں بھی توازن ضروری ہے کیونکہ بہت زیادہ اسکرین ٹائم آپ کا وقت برباد کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
 اب بات کرتے ہیں کھانے پینے کی۔ کیک کھانا توسب بچوں کو بہت پسند ہوتاہے اور کئی بچے امی کی کوکنگ میں مدد بھی کرنا چاہتے ہیں ۔ لہٰذا گرمی کے موسم میں آپ کچن میں جا کر اپنی امی سے پوچھ کر کیک اور پیسٹریز ، پین کیک وغیرہ بیک کرنا سیکھ سکتے ہیں ۔ لیکن یہاں پر ایک بات کا خیال رکھنا ہے کہ کوکنگ کے وقت ساتھ ساتھ چیزیں سنبھال کر رکھیں تاکہ گندگی نہ پھیلے اور آپ آرام سے کام کرنا بھی سیکھ جائیں ۔اسی طرح لوڈو ، کیرم اور ٹیبل ٹینس بھی کھیلی جا سکتی ہے۔مختلف طرح کے پزل کے ٹکڑے بھی جوڑے جا سکتے ہیں ۔یہ ان ڈور گیمز تفریح کا بہت اچھا ذریعہ ہیں اور ان سے ہماری ذہنی نشوونما بھی ہوتی ہے ۔
 گرمیوں کی چھٹیوں میں بہت سے بچے اپنے نانا نانی یا دادادادی کے پاس بھی جاتے ہیں۔ تو آپ جہاں بھی جائیں، وہاں گرمی کی شدت کا خیال رکھیں۔ہلکے رنگوں کے کھلے اور ہوا دار لباس پہنیں اور لُو سے بچیں۔ اسی طرح بازار کی چیزیں کھانے سے گریز کریں کیونکہ وہ مُضرِ صحت ہوتی ہیں اور ان سے آپ بیمارہو سکتے ہیں ۔ اور ہاں گرمیوں کی چھٹیوں میں آپ نے ہوم ورک بھی اچھے سے مکمل کرنا ہے اوراپنے وقت کو بامقصد بنانا ہے ۔
 

راضیہ سید

مضمون نگار گزشتہ بیس سال سے شعبہ صحافت سے بطور رپورٹر ، محقق اور پروڈیوسر وابستہ ہیں ، کالم اور بلاگس کے ساتھ ساتھ افسانے بھی تحریر کرتی ہیں ۔ [email protected]

Advertisements