گزشتہ دنوں ملک کے نوجوانوں کو ملکی دفاع اور دفاعی طریقہ کار سے آگاہی کے لیے دینہ اور جہلم کے طلبا اور فیکلٹی ممبرز کو منگلا گیریژن کا دورہ کروایا گیا۔ اس دورے کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج دینہ اور گورنمنٹ کامرس کالج بلال ٹائون جہلم کے طلبا اور فیکلٹی ممبرز کو گیریژن کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس دورے کا مقصد فوج کے کردار ، قربانیوں اور روزانہ کی کارروائیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر طلبا نے یادگارِشہدا پرحاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔
دورے کے دوران طلبا کو قومی سلامتی کے لیے پاک فوج کے مستقل عزم اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ان کی حکمت عملیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ طلبا نے پاک فوج کی زندگی اور معمولات سے آگاہی حاصل کی اور سپاہیوں کے نظم و ضبط اور لگن کو سراہا۔
دورے کے دوران فوجی سرگرمیوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں توپوں کے آپریشن اور فائرنگ کے طریقہ کار کا عملی مظاہرہ شامل تھے۔ طلبا کو جنگ میں استعمال ہونے والے چھوٹے ہتھیاروں، مواصلاتی نظام اور ائیرڈیفنس سسٹم کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی جس سے دفاعی طریقہ کار کے بارے میں ان کے علم میں مزید اضافہ ہوا۔
اس موقع پر طلبا نے امن اور آزادی کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کیا ۔ پاک فوج کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا خود تجربہ کرکے طلبا نے ملک کی خدمت میں دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
تبصرے