اردو(Urdu) English(English) عربي(Arabic) پښتو(Pashto) سنڌي(Sindhi) বাংলা(Bengali) Türkçe(Turkish) Русский(Russian) हिन्दी(Hindi) 中国人(Chinese) Deutsch(German)
2024 00:27
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی سپریم کورٹ کا غیر منصفانہ فیصلہ خالصتان تحریک! دہشت گرد بھارت کے خاتمے کا آغاز سلام شہداء دفاع پاکستان اور کشمیری عوام نیا سال،نئی امیدیں، نیا عزم عزم پاکستان پانی کا تحفظ اور انتظام۔۔۔ مستقبل کے آبی وسائل اک حسیں خواب کثرت آبادی ایک معاشرتی مسئلہ عسکری ترانہ ہاں !ہم گواہی دیتے ہیں بیدار ہو اے مسلم وہ جو وفا کا حق نبھا گیا ہوئے جو وطن پہ نثار گلگت بلتستان اور سیاحت قائد اعظم اور نوجوان نوجوان : اقبال کے شاہین فریاد فلسطین افکارِ اقبال میں آج کی نوجوان نسل کے لیے پیغام بحالی ٔ معیشت اور نوجوان مجھے آنچل بدلنا تھا پاکستان نیوی کا سنہرا باب-آپریشن دوارکا(1965) وردی ہفتۂ مسلح افواج۔ جنوری1977 نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان سی ایم ایچ میں بم دھماکے کے زخمی فوجیوں کی عیادت چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورۂ اُردن جنرل ساحر شمشاد کو میڈل آرڈر آف دی سٹار آف اردن سے نواز دیا گیا کھاریاں گیریژن میں تقریبِ تقسیمِ انعامات ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد یَومِ یکجہتی ٔکشمیر بھارتی انتخابات اور مسلم ووٹر پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان سے غیرقانونی مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ اور اس کا پس منظر پاکستان کی ترقی کا سفر اور افواجِ پاکستان جدوجہدِآزادیٔ فلسطین گنگا چوٹی  شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے مواقع اور مقامات  عالمی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پاکستانی شہریوں کے قتل میں براہ راست ملوث بھارتی نیٹ ورک بے نقاب عز م و ہمت کی لا زوال داستا ن قائد اعظم  اور کشمیر  کائنات ۔۔۔۔ کشمیری تہذیب کا قتل ماں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور بھارتی سپریم کورٹ کی توثیق  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ۔۔ایک وحشیانہ اقدام ثقافت ہماری پہچان (لوک ورثہ) ہوئے جو وطن پہ قرباں وطن میرا پہلا اور آخری عشق ہے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں کانووکیشن کا انعقاد  اسسٹنٹ وزیر دفاع سعودی عرب کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  پُرعزم پاکستان سوشل میڈیا اور پرو پیگنڈا وار فئیر عسکری سفارت کاری کی اہمیت پاک صاف پاکستان ہمارا ماحول اور معیشت کی کنجی زراعت: فوری توجہ طلب شعبہ صاف پانی کا بحران،عوامی آگہی اور حکومتی اقدامات الیکٹرانک کچرا۔۔۔ ایک بڑھتا خطرہ  بڑھتی آبادی کے چیلنجز ریاست پاکستان کا تصور ، قائد اور اقبال کے افکار کی روشنی میں قیام پاکستان سے استحکام ِ پاکستان تک قومی یکجہتی ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت نوجوان پاکستان کامستقبل  تحریکِ پاکستان کے سرکردہ رہنما مولانا ظفر علی خان کی خدمات  شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن ہو بہتی جن کے لہو میں وفا عزم و ہمت کا استعارہ جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار کرگئے جو نام روشن قوم کا رمضان کے شام و سحر کی نورانیت اللہ جلَّ جَلالَہُ والد کا مقام  امریکہ میں پاکستا نی کیڈٹس کی ستائش1949 نگران وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور  چیف آف آرمی سٹاف کا دورۂ مظفرآباد چین کے نائب وزیر خارجہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات  ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024کی کھاریاں گیریژن میں شاندار اختتامی تقریب  پاک بحریہ کی میری ٹائم ایکسرسائز سی اسپارک 2024 ترک مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ڈپٹی چیف کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ اوکاڑہ گیریژن میں ''اقبالیات'' پر لیکچر کا انعقاد صوبہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں مقامی آبادی کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد  بلوچستان کے ضلع خاران میں معذور اور خصوصی بچوں کے لیے سپیشل چلڈرن سکول کاقیام سی ایم ایچ پشاور میں ڈیجٹلائیز سمارٹ سسٹم کا آغاز شمالی وزیرستان ، میران شاہ میں یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد کما نڈر پشاور کورکا ضلع شمالی و زیر ستان کا دورہ دو روزہ ایلم ونٹر فیسٹول اختتام پذیر بارودی سرنگوں سے متاثرین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کمانڈر کراچی کور کاپنوں عاقل ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کوٹری فیلڈ فائرنگ رینج میں پری انڈکشن فزیکل ٹریننگ مقابلوں اور مشقوں کا انعقاد  چھور چھائونی میں کراچی کور انٹرڈویژ نل ایتھلیٹک چیمپئن شپ 2024  قائد ریزیڈنسی زیارت میں پروقار تقریب کا انعقاد   روڈ سیفٹی آگہی ہفتہ اورروڈ سیفٹی ورکشاپ  پی این فری میڈیکل کیمپس پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں مشترکہ فوجی مشقیں طلباء و طالبات کا ایک دن فوج کے ساتھ روشن مستقبل کا سفر سی پیک اور پاکستانی معیشت کشمیر کا پاکستان سے ابدی رشتہ ہے میر علی شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز  راولپنڈی کا دورہ  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی  ایس سی او ممبر ممالک کے سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں شرکت  بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ایچ آر ایچ کی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات  سعودی عرب کے وزیر دفاع کی یوم پاکستان میں شرکت اور آرمی چیف سے ملاقات  چیف آف آرمی سٹاف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ  آرمی چیف کا بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ  پاک فوج کی جانب سے خیبر، سوات، کما نڈر پشاور کورکا بنوں(جا نی خیل)اور ضلع شمالی وزیرستان کادورہ ڈاکیارڈ میں جدید پورٹل کرین کا افتتاح سائبر مشق کا انعقاد اٹلی کے وفد کا دورہ ٔ  ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد  ملٹری کالج سوئی بلوچستان میں بلوچ کلچر ڈے کا انعقاد جشن بہاراں اوکاڑہ گیریژن-    2024 غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلباء اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ پاک فوج کی جانب سے مظفر گڑھ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پہلی یوم پاکستان پریڈ انتشار سے استحکام تک کا سفر خون شہداء مقدم ہے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا ریاستی چیلنج بے لگام سوشل میڈیا اور ڈس انفارمیشن  سوشل میڈیا۔ قومی و ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے تحریک ''انڈیا آئوٹ'' بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب چکنا چور بھارت کا اعتراف جرم اور دہشت گردی کی سرپرستی  بھارتی عزائم ۔۔۔ عالمی امن کے لیے آزمائش !  وفا جن کی وراثت ہو مودی کے بھارت میں کسان سراپا احتجاج پاک سعودی دوستی کی نئی جہتیں آزاد کشمیر میں سعودی تعاون سے جاری منصوبے پاسبان حریت پاکستان میں زرعی انقلاب اور اسکے ثمرات بلوچستان: تعلیم کے فروغ میں کیڈٹ کالجوں کا کردار ماحولیاتی تبدیلیاں اور انسانی صحت گمنام سپاہی  شہ پر شہیدوں کے لہو سے جو زمیں سیراب ہوتی ہے امن کے سفیر دنیا میں قیام امن کے لیے پاکستانی امن دستوں کی خدمات  ہیں تلخ بہت بندئہ مزدور کے اوقات سرمایہ و محنت گلگت بلتستان کی دیومالائی سرزمین بلوچستان کے تاریخی ،تہذیبی وسیاحتی مقامات یادیں پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 149ویں جی ڈی (پی)، 95ویں انجینئرنگ، 105ویں ایئر ڈیفنس، 25ویں اے اینڈ ایس ڈی، آٹھویں لاگ اور 131ویں کمبیٹ سپورٹ کورسز کی گریجویشن تقریب  پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس، 14ویں مجاہد کورس، 68ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ  ترک فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف کی جی ایچ کیومیں چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات  سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات کی گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس  چیف آف آرمی سٹاف نے فرنٹ لائن پر جوانوں کے ہمراہ نماز عید اداکی چیف آف آرمی سٹاف سے راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ملاقات چیف آف ترکش جنرل سٹاف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات ساحلی مکینوں میں راشن کی تقسیم پشاور میں شمالی وزیرستان یوتھ کنونشن 2024 کا انعقاد ملٹری کالجز کے کیڈٹس کا دورہ قازقستان پاکستان آرمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023/24 مظفر گڑھ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ   خوشحال پاکستان ایس آئی ایف سی کے منصوبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری معاشی استحکام اورتیزرفتار ترقی کامنصوبہ اے پاک وطن خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کا قیام  ایک تاریخی سنگ میل  بہار آئی گرین پاکستان پروگرام: حال اور مستقبل ایس آئی ایف سی کے تحت آئی ٹی سیکٹر میں اقدامات قومی ترانہ ایس آئی  ایف سی کے تحت توانائی کے شعبے کی بحالی گرین پاکستان انیشیٹو بھارت کا کشمیر پر غا صبانہ قبضہ اور جبراً کشمیری تشخص کو مٹانے کی کوشش  بھارت کا انتخابی بخار اور علاقائی امن کو لاحق خطرات  میڈ اِن انڈیا کا خواب چکنا چور یوم تکبیر......دفاع ناقابل تسخیر منشیات کا تدارک  آنچ نہ آنے دیں گے وطن پر کبھی شہادت کی عظمت "زورآور سپاہی"  نغمہ خاندانی منصوبہ بندی  نگلیریا فائولیری (دماغ کھانے والا امیبا) سپہ گری پیشہ نہیں عبادت ہے افواجِ پاکستان کی محبت میں سرشار مجسمہ ساز بانگِ درا  __  مشاہیرِ ادب کی نظر میں  چُنج آپریشن۔ٹیٹوال سیکٹر جیمز ویب ٹیلی سکوپ اور کائنات کا آغاز سرمایۂ وطن راستے کا سراغ آزاد کشمیر کے شہدا اور غازیوں کو سلام  وزیراعظم  پاکستان لیاقت علی خان کا دورۂ کشمیر1949-  ترک لینڈ فورسز کے کمانڈرکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاپاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53ویں پی این سٹاف کورس کے شرکا ء سے خطاب  کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،جنرل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر اظہار تعزیت پاکستان ہاکی ٹیم کی جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپیئن شاہ زیب رند کی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف سے ملاقات  جنرل مائیکل ایرک کوریلا، کمانڈر یونائیٹڈ سٹیٹس(یو ایس)سینٹ کام کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات  ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل کی جنرل ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف سے ملاقات پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورۂ عراق،اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات نیوی سیل کورس پاسنگ آئوٹ پریڈ پاکستان نیوی روشن جہانگیر خان سکواش کمپلیکس کے تربیت یافتہ کھلاڑی حذیفہ شاہد کی عالمی سطح پر کامیابی پی این فری میڈیکل  کیمپ کا انعقاد ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی کا دورۂ ملٹری کالج سوئی بلوچستان کمانڈر سدرن کمانڈ اورملتان کور کا النور اسپیشل چلڈرن سکول اوکاڑہ کا دورہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، لیہ کیمپس کے طلباء اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ منگلا گریژن میں "ایک دن پاک فوج کے ساتھ" کا انعقاد یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت نیپالی کیڈٹس کا ملٹری کالج مری کا دورہ تقریبِ تقسیمِ اعزازات شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں شاندار تقریب کمانڈر سدرن کمانڈ اورملتان کورکا خیر پور ٹامیوالی  کا دورہ مستحکم اور باوقار پاکستان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور قربانیوں کا سلسلہ سیاچن دہشت گردی کے سد ِباب کے لئے فورسزکا کردار سنو شہیدو افغان مہاجرین کی وطن واپسی، ایران بھی پاکستان کے نقش قدم پر  مقبوضہ کشمیر … شہادتوں کی لازوال داستان  معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں چینی فرم کی سرمایہ کاری مودی کو مختلف محاذوں پر ناکامی کا سامنا سوشل میڈیا کے مثبت اور درست استعمال کی اہمیت مدینے کی گلیوں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ماحولیاتی تغیر پاکستان کادفاعی بجٹ اورمفروضے عزم افواج پاکستان پاک بھارت دفاعی بجٹ ۲۵ - ۲۰۲۴ کا موازنہ  ریاستی سطح پر معاشی چیلنجز اور معاشی ترقی کی امنگ فوجی پاکستان کا آبی ذخائر کا تحفظ آبادی کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں بُجھ تو جاؤں گا مگر صبح کر جاؤں گا  شہید جاتے ہیں جنت کو ،گھر نہیں آتے ہم تجھ پہ لٹائیں تن من دھن بانگِ درا کا مہکتا ہوا نعتیہ رنگ  مکاتیب اقبال ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ذرامظفر آباد تک ہم فوجی تھے ہیں اور رہیں گے راولپنڈی میں پاکستان آرمی میوزیم کا قیام۔1961 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ترکیہ کا سرکاری دورہ چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات چیف آف آرمی سٹاف کا عیدالاضحی پردورۂ لائن آف کنٹرول  چیف آف آرمی سٹاف کی ضلع خیبر میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت ایئر چیف کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادکے ساہیوال کیمپس کی فیکلٹی اور طلباء کا اوکاڑہ گیریژن کا دورہ گوادر کے اساتذہ اورطلبہ کاپی این ایس شاہجہاں کا مطالعاتی دورہ سیلرز پاسنگ آئوٹ پریڈ کمانڈر پشاور کور کی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے والے انسداد دہشتگردی سکواڈ کے جوانوں سے ملاقات کما نڈر پشاور کور کا شمالی و جنوبی وزیرستان کے اضلاع اور چترال کادورہ کمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کور کا واٹر مین شپ ٹریننگ کا دورہ کیڈٹ کالج اوکاڑہ کی فیکلٹی اور طلباء کا اوکاڑہ گیریژن کا دورہ انٹر سروسز باکسنگ چیمپیئن شپ 2024 پاک میرینز پاسنگ آؤٹ پریڈ 
Advertisements
Advertisements

ہلال اردو

شہیدوں کے لہو سے جو زمیں سیراب ہوتی ہے

مئی 2024

جنگ محض ہتھیاروں سے نہیں بلکہ غیرت ،جرأت اور قوت ایمانی سے جیتی جاتی ہے اور مسلمانوں میں یہ تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔انہیں مرنے کا بھلا کیا خوف جو خود شہادت کے خواہش مند ہوں۔پاک افواج کا ہر جوان ہر لمحہ اپنے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دینے کے لیے تیار رہتاہے اور جودھرتی ایسے بہادر بیٹے جنم دیتی ہواس پر کبھی زوال نہیں آسکتا ۔وطن کا ایک اور بیٹا وطن سے وفا اور محبت کا حق ادا کرگیا ۔پاک فضائیہ کے کاپل ٹیک محمد یونس شہید 21جون 1994کو ضلع میانوالی کے ایک گھرانے میں پید اہوئے ۔ ان کے والد محمد رستم خان مرحوم پاکستان آرمی سے بطور حوالدارریٹائرڈ تھے، جبکہ ان کے سگے ماموں پاک فضائیہ سے بطور چیف ٹیک ریٹائرڈ ہیں۔ان کے خاندان کے بہت سے افراد پاک فضائیہ سے منسلک ہیںاور رہے ہیں جبکہ شہید کاپل ٹیک محمد یونس کے چھوٹے بھائی محمد ذیشان خان بطور جے ٹی (جونیئر ٹیکنیشن) اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ شہید کے چھوٹے بھائی محمدذیشان خان بتاتے ہیں کہ محمد یونس نے اپنے گائوں کے سکول منہاج القرآن ہائی سکول سے اچھے نمبروں سے میٹرک کاامتحان پاس کیا اور اس کے فوراً بعد پاک فضائیہ میں جانے کا جنون انہیں پاک فضائیہ بھرتی سنٹر میانوالی لے گیا ،جہاں وہ 2011میں بطور ایروٹیکنیشن سلیکٹ ہوگئے، جس پر وہ بے انتہا خوش تھے گویا ان کا خواب پورا ہوگیا۔ محمدذیشان خان بتاتے ہیں کہ محمد یونس کو پاک فضائیہ میں جانے کا شوق بچپن سے ہی تھا جس کی وجہ سے وہ زیادہ تر ماموں کے پاس رہتے جوکہ پاک فضائیہ سے ریٹائرڈ ہیں اور ان سے پاک فضائیہ کے جوانوں کی بہادری کے قصے سنا کرتے تھے ۔ایم ایم عالم سے انہیں والہانہ عشق تھا وہ موبائل پر پاک فضائیہ کی شاندار کاردگی پر مبنی ڈرامے اور ڈاکو منٹریزدیکھا کرتے تھے۔ 



 محمد یونس نے اپنی پہلی6ماہ کی ٹریننگ کوہاٹ سے حاصل کی۔ اس کے بعد دوسال کے لیے ٹریڈ ٹریننگ اور ایجوکیشن کے حصول کے لیے کراچی چلے گئے ۔دوسال چھ ماہ کی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد2013میں ان کی پہلی پوسٹنگ کوئٹہ میں ہوئی جہاں وہ 2017تک اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ۔شہید کے بھائی بتاتے ہیں کہ محمد یونس ایک نہایت ہی محبت کرنے والے انسان تھے،پانچ وقت کے پکے نمازی تھے اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ ہر وقت باوضو رہیں ۔ہم پانچ بہن بھائی  تھے۔ تین بہنیں اور دو بھائی تھے جن میں محمد یونس شہید ہوچکے ہیں۔شہیدسے بڑی دو بہنیں ہیں وہ تیسرے نمبرپر تھے مگر سبھی گھر والے ان کا احترام کرتے تھے، اس کی وجہ ان کا اخلاق تھا۔ وہ جب بھی چھٹی پر آتے توگھرمیں شادی کا سماں ہوتا، رشتہ دار عزیز واقارب تو الگ، انہیں ملنے کے لیے تقریباً پورا گائوں اُمنڈ آتا جس پر کبھی کبھار والدہ کہہ دیتیں کہ ''یونس تمہارے پاس تو اپنے ماںباپ کے لیے وقت ہی نہیں ہوتا ،کبھی ماں کے پا س بھی بیٹھ جایا کر، تو ہمیںملنے آتا ہییا گائوں والوں سے ملنے آتا ہے''جس پر ان کے والد،والدہ کو کہتے کہ'' ساری بہاریں ہمارے یونس پتر کی وجہ سے ہیں، اس پر غصہ نہ ہوا کر۔ دیکھ لینا کہ میرے یونس کو بہت بڑا مقام ملے گا۔''
 شہید کے چھوٹے بھائی بتاتے ہیں کہ 2017میں بھائی کی شادی ہوگئی ،وہ انتہائی خوش تھے اور دعا کرتے کہ اللہ تعالیٰ انہیں پہلی اولاد بیٹی عطا فرمائے کیونکہ وہ کہتے تھے کہ میں نے علمائے کرام سے سنا ہے کہ جس سے اللہ راضی ہوتا ہے اسے پہلی اولاد بیٹی عطا فرماتا ہے۔ 2017ء کے آخر میں بھائی کی پوسٹنگ پشاور ائیر بیس ہوگئی ۔محمد ذیشان بتاتے ہیں کہ محمد یونس ایک درد دل رکھنے والے انسان تھے ۔جب بھی چھٹی  پرگھر آتے تو کبھی کسی بیمار کولے کر ہسپتال جارہے ہوتے تو کبھی کسی گائوں کی بیٹی کی شادی کے انتظامات کر رہے ہوتے ،کبھی کسی غریب بچے کو سکول کی کتب خرید کردے رہے ہوتے۔ ایک دن والدہ سے کہنے لگے کہ اگر میرے بس میں ہو تو میں کسی بھی انسان کو تکلیف میں نہ رہنے دوں ۔ان کے بھائی بتاتے کہ محمد یونس نے اپنے علاقے سے لے کر تحصیل کی سطح پر تھیلیسمیاکے موذی مرض کا شکار بچوں کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک فری بلڈ ڈونیشن سینٹر بنایا ہوا تھاجہاں وہ خود بھی اپنا بلڈ ڈونیٹ کرتے تھے اور دوسرے لوگوں سے بھی بلڈ ڈونیٹ کرواتے تھے ۔آج بھائی کی شہادت کے بعد ان کے دوستوں نے''شہید محمد یونس خان فری بلڈ ڈونیشن سینٹر برائے تھیلیسمیا'' کے نام سے ان کے اس عظیم مشن کو جاری رکھا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ نے بھائی کی دعا کو شرف قبولیت سے نوازا اور ان کو پہلی اولاد بیٹی سے نوازا جس کا نام میں نے وانیہ نور رکھاکیونکہ میں نے بھائی سے کہا تھا کہ پہلے بچے کانام میں رکھوں گا جوکہ اس وقت پانچ سال کی ہے ۔بیٹی کی پیدائش پر سبھی خوش تھے ۔ہم نے سارے گائوں میں موتی چو ر کے لڈو بانٹے۔ بعض دقیانوسی سوچ کے مالک لوگ آج بھی بیٹی کو وہ اہمیت نہیں دیتے جو بیٹوں کو دیتے ہیں اورجس شخص کی بالخصوص پہلی اولاد بیٹی ہو اسے منحوس مانا جاتا ہے ،چند لوگوں نے یہ کہا کہ لڈو تو بیٹوں کی پیدائش پر بانٹا کرتے ہیں جس پر بھائی نے انہیں بیٹیوں کی وجہ سے جنت میں جانے والی حدیث سنائی اور کہا بیٹیاں تو اللہ کی رحمت ہوتی ہیں۔
2018ء میں ہمارے والد محترم اللہ تعالیٰ کوپیارے ہوگئے۔ ان کی وفات کے بعد بھائی نے ہمیں کسی بھی صورت ان کی کمی کااحساس نہ ہونے دیا ۔وانیہ نور کے بعد بیٹا شہیر عبداللہ پیدا ہوا جس کی عمر اس وقت تین سال ہے اس کے بعد محمد شمیر خان پیدا ہوا جو اس وقت نو ماہ کا ہے۔2017سے 2022کی آخر تک یعنی پانچ سال بھائی نے پشاور ائیر بیس پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ۔
2023 میں محمد یونس کی پوسٹنگ میانوالی ائیر بیس پرہوگئی ،گھر سے قریب ہونے کی وجہ سے بھائی ہر ویک اینڈ پر گھر آجاتے تھے ۔میرا پاک فضائیہ میں جانا بھی بھائی کی خواہش تھی ۔4نومبر2023رات تین بجے کا وقت تھا، جب محمد یونس دفتر میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک باہر سے دھماکوں کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں ،معلوم ہوا کہ دہشت گردوں نے تربیتی ائیر بیس پر حملہ کردیا ہے ۔ محمد یونس دشمن کو دیکھتے ہی ان پر جھپٹ پڑے۔ دہشت گردوں نے بھائی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جام شہادت نوش فرماگئے۔ (اناللہ واناالیہ راجعون)
پاک فوج کے مؤثر جواب نے دہشت گردوں کے اس حملے کو ناکام بنادیا اور اس حملے میں شامل تمام 9دہشت گرد مارے گئے ۔ محمد ذیشان بتاتے ہیں کہ 4نومبر صبح پانچ بجے بھائی شہید ہوئے اور مجھے تقریباً صبح سات بجے کال آئی کہ آپ کے بھائی محمد یونس خان شہید ہوگئے ہیں۔میرے لیے یہ بات والدہ اور بھابھی کو بتانا اس قدر مشکل تھی کہ میں اس کیفیت کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔ یہ میرا پیغام ان افراد کے نام ہے جو پاک فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ ان کو کیا علم کہ بوڑھے والدین کے لیے جوان بیٹے کی لاش اٹھانا کتنا مشکل ہوتا ہے ،ایک بیوی کا اپنے شوہر کو اور بچوں کا اپنے باپ کو کھو دینا کتنا بڑا دکھ ہوتاہے ۔ دنیا کی ہر چیز مل جاتی ہے مگر بوڑھے ماںباپ کو ان کا بیٹا ،بہنوں کو ان کا بھائی ،بیوی کو اس کاشوہر اور بچون کو ان کا باپ کبھی نہیں ملتا ،کبھی ایک دن گولیوں کے سائے میں سرحد پر پہرہ دے کر تو دکھائیں ؟پھر ان کو احساس ہوگا ۔ محمد ذیشان بتاتے ہیں کہ ماموں کو بھی بھائی کی شہادت کاعلم ہوچکا تھا انہوں نے والدہ کو بتایا ،امی جان نے بڑی ہمت سے یہ خبر سنی اور بے ساختہ کہا کہ ''اللہ تیرا شکر ہے کہ تو نے مجھے شہید کی والدہ ہونے کا اعزاز بخشا''رونا تو ایک فطری عمل ہے ۔
ایک اہم بات جو بھائی نے 2022  کے ماہ محرم میں مجھ سے اس وقت کی تھی جب ہم والد کی قبر پر فاتحہ کے لییگئے تھے۔ محمد یونس کہنے لگے کہ ذیشان ہمارے پورے قبرستان میں کسی بھی قبر پر پاک وطن کا پاک جھنڈا نہیں لہرارہا (کیونکہ جھنڈا شہدا ء کی قبروں پر لگایا جاتا ہے)میری اللہ تعالیٰ سے یہ دعا ہے کہ وہ یہ سعادت میرے نصیب میں لکھ دے کہ میری قبر پر پاکستان کا جھنڈا لہرائے ۔اللہ تعالیٰ نے بھائی کی اس خواہش کو پورا کردیا۔ شہید کاپل ٹیک محمد یونس خان کا جسد خاکی سبز ہلالی پرچم میں لپٹا ہوا گھر لایا گیا، پورے گائوں نے اشک بار آنکھوں سے پھولوں کی پتیوں کے ساتھ شہید کاوالہانہ ستقبال کیا اور 5نومبر 2023کو انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سیکڑوں سوگواران اور عسکری وسیاسی قیادت کی موجودگی میں آبائی قبرستان ترگ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ وطن کا بیٹا وطن پر قربان ہوگیا اور ترگ گائوں کے قبرستان میں بھی ایک قبر پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے لگا ۔شہید کاپل ٹیک محمد یونس خان علاقے کا پہلا شہید ہے۔ اللہ تعالیٰاُن کی شہادت کو قبول فرمائے۔آمین ۔


مضمون نگارمختلف قومی اخبارات ا ور رسائل کے لیے لکھتے ہیں ا ور متعدد کتب کے مصنف ہیں۔
[email protected]

Advertisements