گزشتہ دِنوں منگلا کور انٹر فارمیشن PATSکمپیٹیشن کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کور کی ٹیموں کوکھاریاں گیریژن میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں انعامات سے نوازا گیا۔
منگلا کور انٹر فارمیشن PATSکمپیٹیشن موری رینجز اور مُلحقہ علاقوں میں منعقد ہواجس میں فارمیشن کی سات ٹیموں نے حصہ لیا۔تمام ٹیموں نے پیشہ ورانہ صلاحیتیں دکھاتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھائی۔
تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل وسیم حیدر شاہ تھے۔اس موقع پر جی او سی نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کا بنیادی مقصد افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں کسی بھی جنگی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے پیش نظر اضافہ کرنا ہے۔آخرمیں بہترین کارکردگی دکھانے والی یونٹوں اور جوانوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔
تبصرے